ریاسی سے بھاجپا ترجمان سمیت متعدد نوجوانوں کی پی ڈی پی میں شمولیت

0
0

اعجازالحق بخاری
جموں؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو جموں صوبہ میں بھی مسلسل مضبوطی مل رہی ہے، جہاں حال ہی میں پونچھ سے تعلق رکھنے والے مشہور سماجی کارکن جاوید ریشی کی پارٹی میں شمولیت کے بعد ان کے کارکنان جموں صوبہ کے مختلف علاقوں سے پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جانکاری کے جاوید ریشی نے جموں صوبہ سے کئی لوگوں اور نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کروایا جن میں سے ایک ریاستی ضلع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان بھی شامل ہیں۔ ان سبھی کارکنان کو پارٹی صدر و سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کار پہنا کر انکا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ جن لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان میں شبیر احمد ترجمان بی جے پی ریاسی، مولانا ریاض احمد رضوی درماڑی، سرفراز قادری بلاور، شاہ نواز ریشی بلاور، سید فاروق شاہ سورنکورٹ، صابر حسین سورنکورٹ اور دیگران کے نام قابل ہیں۔ محبوبہ مفتی نے انکا خیر مقدم کرتے ہوئے انکو یقین دلایا کہ ان کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا اور پارٹی کو ریاست میں مزید ترویج ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا