جموں ضلع میں مزید 16علاقے بندش والے زون قرار

0
0

جموں، // جموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں میں مزید 16علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتا یا کہ جموں ضلع میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر مزید 16علاقوں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں بندشیں عائد کی گئی اُن میں ایس ایس بی سیکورٹی آفس بکرم چوک کے ملحقہ علاقے، آدرش کالونی ترکوٹانگر، سینک کالونی جموں،سینک کالونی جموں سیکٹر نمبرآٹھ، ودھاتا نگر بٹھنڈی، ملٹری سٹیشن سنجوا،توی وہار کالونی سدھرا، گاندھی نگر جموں لین نمبر ایک، پرکھو کیمپ جموں،چھانی ہمت جموں سیکٹر نمبر ایک،ہاوس نمبر 33چھانی ہمت، جے کے بینک پانتھ چوک جموں،اپر روپ نگر شیوا جی پارک ، گول گوجرال جمون،گاندھی نگر جموں گلستان گراونڈ، ڈوگرا نگر مٹھی نزدیک پولیس کالونی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہیں اور جوکوئی بھی خلاف ورزی کرے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اُن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تحصیلداروں اور ایس ایچ او زکی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سبھی دکانیں بند رہیں گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا