کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

0
0

جموں//جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مروہ علاقے میں ایک مکان کے چھت سے گر آنے والے برف کی زد میں آکر ایک سات سالہ لڑکا جان بحق ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے ایک دور افتادہ گاؤں مروہ میں ایک کان کے چھت سے گر آنے والے برف کی زد میں آکر ایک سات سالہ بچہ جان بحق ہوگیا۔
انہوں نے متوفی بچے کی شناخت متعارف شبیر ولد شبیر احمد لوہار کے بطور کی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا