38ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا
لازوال ویب ڈیسک
جموںگورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کمارنے آج جی ایم سی جموں کے آڈیٹوریم میں منعقدہ نارتھ زون اور آرتھوپیڈکس ایسو سی ایشن کی 38ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔کانفرنس کا انعقاد جی ایم سی جموںکے پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ آف آرتھوپیڈکس نے 8 سے 10فروری 2019ءتک جے کے آئی او اے کے اشتراک سے کیا ہے ۔پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سنندا رینہ ، سیکرٹری این زیڈ او اے ڈاکٹر ہرپال سنگھ ، ایچ او ڈی آرتھوپیڈکس جی ایم سی جموں ڈاکٹر انیل گپتا ،بیرون ممالک کے ڈیلی گیٹس ، فیکلٹی ممبران اور طلباءاس موقعہ پر موجود تھے۔سالانہ کانفرنس کم ورکشاپ کا عنوان ” سلوشنز ٹو انٹرو ورسیز “ رکھا گیا تھا جو آرتھو پیڈکس کے شعبے میں اہم معاملات کے بارے میں قیمتی اطلاعات فراہم کرے گا۔کانفرنس کے دوران ملک بھر کے اور بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے معروف فیکلٹی ممبران منتخب عنوان پر روشنی ڈالیں گے ۔ اسرائیل، یوکے ، تھائی لینڈ اور ملک کے کئی حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈیلی گیٹ کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیںجو آتھوپیڈک شعبے سے متعلق اپنے تجربات سے شرکا¿کو روشناس کریں گے۔طبی ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے صلاح کار نے کہا کہ آج کے دور میں علم کو بانٹنا انتہائی اہم عمل ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے شرکا¿کو متعلقہ شعبے میں درج کی گئی ترقی اور تجربات کو دوسروں تک پہنچانے کا اہم موقعہ فراہم ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں پوری دنیا میں مختلف شعبوں میں درج کی گئی ترقیوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوبالخصوص طبی شعبے میں مریضوں کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں مختلف دریافتوں اور ایجادات کے بارے میں عام لوگوں تک رسائی حاصل ہو۔ کانفرنس کے لئے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے صلاح کار امید ظاہر کی کہ آرتھوپیڈک کے شعبے میں جدید تکنیک کے بارے میں آپسی خیالات کا تبادلہ کرنے کا بہترین موقعہ ملے گا۔ مشیر موصوف نے تمام ڈیلی گیٹوں کو اس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان ڈیلی گیٹوں کے ساتھ مختصر بات چیت کی اور آرتھوپیڈک کے شعبے میں عالمی سطح پر درج کی گئی کامیابیوں کے بارے میں سیر حاصل بحث کی۔بعد میں انہوں نے جی ایم سی جموں کے میڈیکل طلباءکے ساتھ بات چیت بھی کی۔