اردو میں مضمون لکھ کر انعام جیتنے کا موقع

0
0

معروف آن لائن اردو پورٹل تعمیر نیوز کی انوکھی پہل
یواین آئی

نئی دہلی؍؍علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔اس خوشی میں، تعمیرنیوز کے بانی اور مدیر اعزازی کی حیثیت سے مکرم نیاز نے تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو مضامین ارسال کرنے کی دعوت دی ہے۔ ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کے منتخب تین (3) مضامین کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا۔ انعام کی رقم صرف ہندوستانی کرنسی میں اور صرف ہندوستانی یو پی آئی نمبر یا بنک اکاؤنٹ پر ادا کی جائے گی۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تعمیرنیوز پر آن لائن پریس نوٹ کے ذریعے تین منتخب مضامین کا اعلان کرنے کے ساتھ اسی دن انعام کی رقم بھی ارسال کر دی جائے گی۔تعمیرنیوز کے بانی اور مدیر اعزازی مکرم نیاز نے جانکاری دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا