کورونا کے باوجود سی ای او ہندوستانی میں ترقی کی بابت پرجوش

0
0

اگلے 12 مہینوں میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی:سروے رپورٹ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کورونا کی تیسری لہر اقتصادی بہتری کے لیے غیر یقینی پیدا کر رہی ہے، وہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ملک کی ترقی کی بابت بہت پرجوش ہیں۔پی ڈبلیو سی کی پیر کو جاری سالانہ گلوبل سی ای او سروے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں 99 فیصد اعلیٰ سی ای او کا خیال ہے کہ اگلے 12 مہینوں میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔ جب ان کی اپنی کمپنیوں کے آمدنی کے امکانات کی بات آتی ہے تو، 98 فیصد سی ای او اسی مدت میں ترقی کے بارے میں پراعتماد دکھائی دیتے ہیں۔اکتوبر-نومبر، 2021 کے درمیان کیے گئے سروے میں 89 ممالک اور خطوں کے 4446 سی ای اوشامل ہیں۔ اس سروے میں ہندوستان کے 77 سی ای او کو بھی شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 94 فیصد ہندوستانی سی ای او اگلے 12 مہینوں میں عالمی اقتصادی ترقی میں بہتری کے بارے میں پر امید ہیں۔حالانکہ ہندوستان کے سی ای او کے لیے آگے آنے والے اہم چیلنجز میں سائبر جوکھم، صحت جوکھم اور بڑھتے جغرافیائی سیاسی تنازعہ جیسے کچھ واضح خطرات کے بارے تشویش قائم ہے۔ پی ڈبلیو سی انڈیا کے صدر سنجیو کرشنانے کہا،’ایک چیلنج بھرے سال کے بعد تجارتی دنیا کیسرکردہ سرفہرست کاروباری نتیجہ دینے کے لیے دبائو میں ہیں۔ انھیں موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو کم کرنے کے لیے فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی چاہے وہ ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی، ٹیلنٹ یا ہیلتھ کے آس پاس ہوں‘۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی، سماجی اور نظم و نسق (ای ایس جی) میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باوجود، زیادہ تر کمپنیوں کے لیے طویل مدتی حکمت عملی اب بھی بنیادی طور پر عالمی سطح پر اور ہندوستان میں کاروباری میٹرک پر مبنی ہے۔ زیادہ تر سی ای او کے اہداف غیر مالیاتی نتائج سے متعلق ہوتے ہیں، جیسے کہ گاہک کا اطمینان، ملازمین کی مصروفیت، اور آٹومیشن یا ڈیجیٹلائزیشن کو اپنی طویل مدتی حکمت عملی میں شامل کرنا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا