بی جی چیک پوسٹ پر محکمہ صحت کے ساتھ پونچھ پولیس نے تیسری لہر پر قابو پانے میں محرک

0
0

منظور حسین قادری
پونچھ ؍؍پونچھ ضلع میں داخل ہونے سے پہلے ہر فرد کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کیا جاتا ہیبھمبر گلی چیک پوسٹ پر محکمہ صحت کے ساتھ ضلع پونچھ پولیس اس تیسری لہر کے دوران اہم کردار ادا کر رہی ہے یا تو یہ مسافروں کی جانچ ہو یا ویکسینیشن میں وہ سب سے آگے رہے۔ انہوں نے بی جی چیک پوسٹ پر کووڈ ویکسینیشن اور معائنہ کاری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ مسافروں نے کوویڈ ٹیم اور پونچھ پولیس کے کردار کو سراہا۔ دریں اثناء عبدالغفار ایک پولیس آفیسر چیک پوسٹ بی جی اس وبائی مرض کے دوران بہت اچھا کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے بی جی لوکل پر چیکنگ پوائنٹ پر اعلیٰ رول ادا کیا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی جی ضلع پونچھ کا انٹری پوائنٹ ہے اور اس سڑک پر ٹریفک کا بہت رش رہتا ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت اور ضلع پولیس پونچھ نے اس سب کو بخوبی نبھایا جبکہ بدسلوکی کا ایک بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ جو کہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ اس سب کا سہرا بی جی، انٹری پوائنٹ پر تعینات ٹیموں کے سر جاتا ہے۔ بارش اور خراب موسم کے باوجود وہ 24×7 موجود رہتے ہیں۔ضلع پونچھ کے لوگوں نے ان کی 24×7 کوششوں کو سراہا۔ ٹیمیں دن رات چوکس رہیں۔ عوامی خدمت کے تئیں ان کی لگن اور عزم قابل تعریف ہے واضح ہو کہ کووڈ ٹیسٹ کے بغیر کوئی بھی ضلع پونچھ میں داخل نہیں ہو سکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا