ناانصافی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں: مولاناظفراقبال قادری
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍کچھ دن قبل جموں روپ نگر کے اندر حکومت کے کچھ لوگوں نے مسلم سماج کے گجر بکروال طبقے کے ساتھ کی گئی ناانصافی کو لیکر مولانا ظفراقبال قادری نے اپنے بیان میں جے ڈی اے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈی اے نے غریبوں کے مکانو ںکو اجاڑا گیا ان کو گھر سے بے گھر کیا گیا آخر کیو ں؟۔ خالص اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے اوپر زد و کوپ بھی کیا گیا آخر ایسا کیوں کیا جاتا ہے جہاں دیکھو وہاں مسلم سماج کے لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ ہمارے ہندوستان کی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ آخر ان لوگوں کا جرم کیا تھا جس کی بدولت ان لوگوں کو گھروں سے بے گھر کیا گیا یہ ایک ایسا وقت ہے کہ جہاں پوری امت کرونا جیسی مہلک بیماری سے دو چار ہے وہیں ‘پر لوگوں کو اور کافی ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایساکام مت کرو کہ جسے گلستاں وطن کا اجڑ جائے میں کھلے لفظوں میں مذمت کرتا ہوں اور حکومت ہند سے گزارش کرتا ہوں کہ جن لوگوں کو گھرو سے بے گھر کیا گیا ہے جن کے گھروں کو توڑا گیا ہے ۔ان کے ساتھ انصاف کیا جائے جن لوگوں نے ایسا کام کیا ہے حکومت ان کے خلاف آدیش جاری کرکے جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے کیوں کہ یہ وہ ناسور ہیں جو کھلے سانڈ کی طرح گھوم رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اگر ان لوگوں کوآزادی دی تو نہ جانے یہ کس کس کے گھرو کو اجاڑیں گے ۔اس دیش میں سب کو برابر جینے کا حق ہے یہاں پر کوئی کرائے دار نہیں ہے یہاں کی مٹی میں سب کا خون شامل ہے۔