شہریوں سے ملی اہم تجاویز اور کامیابی کی داستانوں کو اُجاگر
معاشی شعبے میں مثبت اِقدامات تمام طبقات کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور کسی بھی معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہیں۔ ایل جی
کوروناوَبا کو روکنے میں لوگوں کا سب سے بڑا کردار ہے ، کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی) پر سختی سے عمل کریں۔ ایل جی
اَپنی نوعیت کی پہلی رئیل اسٹیٹ اجلاس کے دوران 18,300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے
دبئی ایکسپو میں جموں و کشمیر حکومت اور معروف کاروباری گروپوں کے درمیان 17,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر پر دستخط
· بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کا اعلان
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ آج جموںوکشمیری یوٹی میں آ ل اِنڈیا ریڈیو کے تمام مقامی ،بنیادی چینلوںاور ڈی ڈی کاشر پر نشر ہوا ۔اُنہوں نے اَپنے ریڈیو پروگرام میں شہریوں سے موصول ہونے والی اَنمول تجاویز اور قیمتی آراء کا ذکر کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیا سال 2022ء میں پہلے پروگرام کے دوراان مختلف پیش رفت اِقدامات اور پہلوئوں کو بھی اُجاگر کیا جو اِنتظامیہ جموںوکشمیر یوٹی میں اِقتصادی اور مساوی ترقی کو آگے بڑھانے ، سرمایہ کاری لانے اور لوگوں کی خاطرنئے مواقع پیدا کرنے کے لئے کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ اِقتصادی شعبے میں مثبت اِقدامات تمام طبقات کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور کسی بھی معاشرے کی تشکیل کے لئے ناگزیر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِقتصادی خوشحالی ، روزگار کے مواقع اور مقامی کارباری گروپوں کی مالیاتی مضبوطی کی یقینی بنانے کے منعقد ہونے والی اَپنی نوعیت کی پہلی رئیل اسٹیٹ اجلاس کے دوران 18,300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدوں مشاہدہ کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس سال کے آغاز میں دبئی ایکسپو میں جموںوکشمیر حکومت اور معروف کارباری گروپوں کے درمیان دستخط شدہ 17,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبوںکی حالیہ تجاویز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ اِقدامات معاشی اور سماجی تبدیلی کو تیز کرنے اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہیں۔اُنہوں نے گڑ گائوں کی ترقی کی کہانہ کی مثال پیش کی اور جہاں چند دیہاتوںکو ایک متحرک صنعتی ماحولیاتی نظام میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ آج دُنیا کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں سے 250 ہاوسنگ دفاتر عام شہریوں کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ، مواقع او رحوشحالی لارہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ معاشرے میں نہ صرف خیالات بلکہ ترقی پر یقین اِنقلاب لاتا ہے ۔ سماج میں رونما ہونے والی تمام مثبت تبدیلیاں ترقی کی سپورٹ اور بغیر سپورٹ سے حاصل کی گئی ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے دور ان پروگرام کامیابی کی کئی داستانوںاور جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کی طرف سے بھیجے گئے تجاویز ، آراء اور مشوروں کو اُجاگرکیا۔ اُنہوں نے یوٹی سے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2021ء کے ایوارڈ یافتگان راج راہی ، خالد حسین اور ولی محمد اسیر کشتواڑی کو بھی مبارک باد پیش کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان اِختراع کار توصیف علی ملک کی کامیابی کی داستان کا ذکر کیا جنہوں نے روایتی انگیٹھی کو پورٹیبل روم ہیٹر میں تبدیل کیا ہے اور انہیں نیشنل انوویشن فائونڈیشن ایورڈ سے نوازا گیا ہے اور27 برس کی لڑکی مسرت فاروق جو سری نگر کی سب سے کم انٹرپرینیوروں میں سے ایک ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ زعفران کی کامیاب کاشت سے راجوری کی کوٹی دھرا پنچایت کے وِشال چندر شرما نے جموںوکشمیر کے زعفران کے نقشے پر نئے علاقوں کو لا کر تاریخ رقم کی ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ پروگرام میں کئے گئے وعدے پورے ہوگئے ہیں ۔ جموں وکشمیر یوٹی کے کھلاڑیوں کی گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ اَسامیوں پر تقرری کے لئے ایک تجویز کو منظور ی دی گئی ہے ۔ اَب جموںوکشمیر یوٹی کے کھلاڑی جو 44کھیل شعبوں میں بین الاقوامی ایوارڈ جیتتے ہیں، انہیں سرکاری ملازمتیں ملیں گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس ، کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو آئوٹ آف ٹرن پروموشن بھی دیا جائے گا۔ اُنہوں نے سری نگر سے تعلق رکھنے والے شیخ عاشق احمد کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے کاٹیج اِنڈسٹری کے فروغ کے لئے ایک تفصیلی روڈ میپ کا اشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بُن کر ، کاریگر معاشرے کی خوشحالی کے لئے تن دہی ، محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں اور روایات ، رسم و رواج کو پور ی طرح زندہ رکھتے ہیں ۔اُنہوں نے کاریگروں کی فلاح و بہبود اور ان کی دستکاری کے احیاء نو کے لئے اُٹھائے گئے متعدد اقدامات کا بھی ذکر کیا ۔ پروفیسر گیر محمد اسحاق کے خط کا جواب دیتے ہوئے جس میں اُنہوں نے نوجوانوں میں اِختراع کے کلچر کو اُبھارنے اور اسے فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں یونیورسٹی میں انوویشن اینڈ انکیوبشن سینٹر ، کشمیر یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر گذشتہ برس شرو ع ہوا ۔ اِنتظامیہ نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گورو شرماکی طرف سے جانوروں پر ظلم کی روکتھام کے لئے ڈسٹرکٹ سوسائٹی کے ورکنگ ماڈل کو مضبوط بنانے کے بارے میں تجویز پر کہا کہ یہ تجویز حکومت کے 3آر ۔ ریسپانڈ ، ریسکیو اور ری ہیبلٹیشن کے عزم کے مطابق ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ سے ابرار کاظمی ، کولگام سے فیاض احمد بابا ، بارہمولہ سے محمد لطیف ، رندھیر کمار، جموں سے راجیشور جموال ، سرینگر کے میر عادل فاروق کی تجاویز بھی اُجاگر کئے ۔ جن میں جموںاور سری نگر میں ایپ پر مبنی ٹیکسی سروس متعارف کرنے ، سکولی تعلیم کے منظر نامے کو معقول بنانے، محکمہ تعلیم کا یوٹیوب چینل شروع کرنے ، لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے آن لائن تصدیق کے عمل ، ٹریفک کے اِنتظام کے لئے ٹیکنالوجی کو شامل کرنے اورنیم شہری علاقوں میں بالترتیب ہائوسنگ پالیسی کو نافذ کرنے وغیرہ شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ملازمین بالخصوص پاور ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 8؍ جنوری کو شدید برفباری کے باوجود کے پی ڈی سی ایل نے 11کے ویز کے 500 فیڈروں کو صرف 7سے 8 گھنٹے میں ٹھیک کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں۔اِختتام پروگرام پر لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ کورونا وَباکو روکنے میں لوگوں کا اہم رول ہے ۔اُنہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ اومی کرون ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر کووِڈ پر وٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔اُنہوں نے ملک کے آئندہ 73 ویں یوم جمہوریہ کے حوالے سے شہریوں کو پیش گی مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر قدم معاشرے اور قوم کے لئے فائدہ مند ہو ۔ہمیں مل کر قوم کے تنوع اور اِتحاد کو برقرار رکھنا ہے ۔اِس عزم کے ساتھ میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘