یوم افواج ہند کے موقع پر آ ر آر چھبیس کی طرف سے پہاڑی علاقے سرانواں میں ایک تقریب کا انعقاد

0
0

60 نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کے سلسلے میں کچھ تربیت دی جارہی ہے
مشتاق احمد دیو

کشتواڑ ؍؍یوم افواج ہند کے موقع پر آ ر آر چھبیس کی طرف سے پہاڑی علاقے سرانواں میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کافی نزدیکی دیہات کے لوگوں بشمول خواتین نے حصہ لیا ۔عوام نے انہیں آرمی کی طرف سے ملی اور ملنے والی سہولیات کا تذکرہ کیا ۔لوگوں نے کہا کہ آر آر نے کئی قسم کی سکیمیں یہاں عملائیں جن سے لوگوں کو روزگار میسر ہوا اور انکی معاشی حالت بہتر ہوئی۔ ایک سکیم کے تحت سرگواڑی میں کئی بیروزگار نوجوانوں اور خواتین کو مشرو م کی تیاری اور فروخت کرنے کی تربیت دی ۔ان لوگوں نے کہا کہ انہوں نے منوں کے حساب سے مشروم تیار کیے خود بھی استعمال کیے اور فروخت بھی کیے ۔اس سے ایک یہ بھی فائیدہ ہوا کہ نوجوانوں کو روزگار بھی میسر ہوا ا ر وہ ادھر ادھر کے خیالات سے مبرا رھے ۔سرانواں جیسے دور افتادہ گاؤں میں وہاں کی لڑکیوں کو سلائی کی تربیت کے لیے ایک سنٹر کھولا گیا جہاں اسبار آٹھ دوشیزاؤں نے کپڑے سینے کا ہنر سیکھ لیا اور اب وہ پوری طرح سے خرزن گئی ہیں ا ر کوئی بھی ڈریس وہ سی سکتی ہیں ۔ان لڑکیوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ پڑھ لکھ کے گھروں میں بے کار پری رہتی تھیں لیکن فوج کی وجہ سے وہ تربیت حاصل کرنے فوج کی طرف سے قایم کیمپ میں تربیت حاصل کرنے لگیں آپ وہ مکمل تربیت حاصل کر چکی ہیں وہ گھروں کی مالی حالت بھی بہتر بنارہی ہیں وہ اب والدین کا ہاتھ بٹا سکتی ہیں جس سے وہ دلی تسکین بھی حاصل کرتی ہیں سرانواں میں آے لوگوں نے صحافیوں سے کہا ک وہاں کی عوام کو فوج سے کافی سہولیات ملتی ہیں جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں ۔علاوہ ازیں فوج کی طرف سے کشتواڑ میں 60 نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کے سلسلے میں کچھ تربیت دی جارہی تاکہ انہیں بھرتی ہوتے وقت کوئی مشکل پیش نہیں آ پائے کچھ نوجوانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کشتواڑ میں تعینات انہیں بہتر ڈھنگ سے تربیت دی جارہی ھے تاکہ وہ اپنا روزگار بھی حاصل کرسکیں اور خاص کر ملک کی حفاظت میں اپنا حق ادا کرسکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا