جامعہ فیض القران میں محفل دستار بندی کا انعقاد

0
0

دو خوش نصیب طلباء قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت پائی
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی تحصیل کے معروف ادارہ جامعہ فیض القران قاسمی مارکیٹ منڈی میں کل شام گئے ایک مجلس کا اہتمام کیاگیا۔جس کی سربراہی جامعہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی کررہے تھے۔ اس موقع پر جامعیہ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ چند ہی افراد نے اس محفل میں شمولیت اختیار کی۔ یاد رہے کہ اس محفل کو کویڈ 19کو دیکھتے ہوئے مختصر طور پر ہی منعقد کیاگیاتھا۔ بعد نماز ظہر مجلس دو خوش نصیب طلباء کو کے علاوہ امتحان میں بہترین کاردگری کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ قران پاک حفظ کرنے والے طلبا ء حافظ محمد ارشد ابن روشن دین وحافظ محمد طاہر ولد جاوید احمد جنہیں ناظم اعلی کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔ اور ان کی والدین واساتذہ کو طلبہ کے حفظ مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔آخر میں تمام اداروں اور امت مسلمہ کیلے حافظ محمد رفیق استاد جامعہ نے د عا فرمائی اس مجلس میں شریک جامعہ کے تمام اساتذہ وطلباء اور طلباء کے والدین کے علاوہ حافظ عبدالرحیم، حافظ شفیق احمد ،مولوی ممتاز حسین ،محمد عباس ، محمد ریاض ملک حاجی محمد لطیف صاحب اور عبدالرشید اڑائی محمد شریف اورمستری ممتاز حسین۔ شبیر احمد مستری محمدشفیق وغیرہ شریک رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا