پوری یوٹی جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ کورنا وباء کے مدنظر مینڈیھر دوسرے روز بھی بند

0
0

بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹر پرویز نے خطہ کی عوام کو احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍پوری یوٹی جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ کورنا وباء کی تیسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے اتوار کو دوسرے دن بھی سب ڈویژن مینڈھر مکمل بند رہا جس خطہ کی عوام بھی سرکار کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات کا سختی کے ساتھ عمل کر رہی ہے۔اس موقع پر بلاک میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے خطہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کورنا وباء کی بڑھتی ہوئی لہر کو مدنظر رکھیں جو سرکار کی جانب سے ہدایات دی جارہی ہیں ان پر سختی کے ساتھ عمل کریں تاکہ اسکی زنجیرٹوٹ سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بغیر ضروری کام سے اپنے گھروں سے نہ نکلیں سخت ضروری کام پیش آنے سے اپنے گھروں سے نکلیں وہ بھی ایک شخص جب کوئی ضروری کام درپیش آنے کی وجہ سے گھروں سے نکلیں تو سرکار کی طرف سے جاری کیئے گئے ۔حکمنامے جیساکہ ماسک، سینیٹائزر، اور سماجی دوری کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں تاکہ کورونا وبا کی تیسری لہر سے مقابلہ کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا