مرمت کے بعداپنی جگہ پرنصب کئے بناء زمین پررکھ کر چالوکردیاٹرانسفارمر
سید زاہد
بدھل؍؍ ضلع راجوری کے بدھل کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں جہاں آج برف اور سردی زوروں پر ہے وہیں محکمہ پی ڈی ڈی کی لاپرواہی بار بار اس علاقے سے سامنے آرہی ہے ۔بدھل کے بہروت گاؤں میں پچھلے دو ہفتوں سے ٹرانسفارمر جلا ہوا تھا جو کہ کئی بار گوہار لگانے کے بعد آج صبح ٹرانسفارمر کو گاؤں میں پہنچایا گیا لیکن پھر وہی حرکت وہی غفلت بازی !محکمہ پی ڈی ڈی کی ٹرانسفارمر تو ملا لیکن ٹرانسفارمر کو اسٹیشن پر چڑھانے کے لیے چین بلاک نہیں جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر کو اپنی جگہ پر نہیں چڑھایا گیا اور زمین پر ہی رکھ کر ٹرانسفارمر کو چالو کیا گیا اور گاؤں میں بجلی بحال کی گئی جو کہ ایک بہت بڑا حادثہ بھی اس ٹرانسفارمر سے ہو سکتا ہے جس کا خمیازہ کسی غریب کی مال و جان کو بھگتنا پڑے گا اور اس کا نقصان محکمہ پی ڈی ڈی کو نہیں بلکہ غریب عوام کو ہوگا جو اس ٹرانسفارمر کے اردگرد رہتی ہے ۔زمین پر ٹرانسفارمر پتھروں کے اوپر رکھنے کے بعد بجلی بحال کر دی گئی ۔افسوس ہے کہ بدھل میں گریڈ اسٹیشن ہے جس کے اوپر لگ بھگ تیس سے پچاس ٹرانسفارمروں کو بجلی سپلائی کی جا رہی ہے لیکن اسٹیشن کے اوپر ٹرانسفارمر اگر خراب ہو جائے تو انہیں اتارنے چڑھانے کے لئے محکمہ پی ڈی ڈی نے بدھل کے اسٹیشن پر ایک چین بلاک تک نہیں رکھا ہواجس کی ہر وقت لوگوں کو بھگتنی پڑتی ہے ۔آج لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا اور ان کی لاپروائی کا سوالیہ نشان محکمہ پی ڈی کے اعلی افسران پر لگایا اور یہ مانگ کی ہے کہ بدھل میں ایک چین بلاک دیا جائے جو کہ ہر وقت بجلی کے کام میں اشد ضورت ہے۔