مہمانوں کی بھاری موجودگی میں پروقارتقریب کی صدارت سینئر صحافی سہیل کاظمی نے کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ فلم ’’نشا-اٹ کِلز‘‘ جموں میں آج ریلیز ہوئی۔واضح رہے یہ فلم نوجوان فلم ساز، آدتیہ ٹکو کی طرف سے ہدایت کی گئی اور راجکمار گوئل، نائب صدر، ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) کی طرف سے سبھر انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے سبھر کلچرل ٹرسٹ کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔وہیں اس تقریب کی صدارت سینئر صحافی سہیل کاظمی نے کی۔اس موقع پر شاہنواز رشید، اسسٹنٹ نائب صدر – اسٹیٹ ہیڈ جے اینڈ کے، لداخ یو ٹی، سی ایس سی ای گورننس بھی موجود تھے۔وہیں اپنے ویڈیو پیغام میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے پوری ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی فلمیں معاشرے اور نوجوانوں پر منشیات کے برے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہیں۔اٹھاولے نے کہا کہ وہ جموں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے انہوں نے جموں کا دورہ منسوخ کر دیاواضح رہے اس فلم کے شریک پروڈیوثر شالنی گوئل، ونود کمار گپتا، ایگزیکٹو پروڈیوثر سوربھ گپتا ہیں اور فلم راجیشور سنگھ راجو نے لکھی ہے۔ اس کا میوزک روی شرما نے ترتیب دیا ہے جبکہ فلم کی ایڈیٹنگ نیرج بدیال نے کی ہے۔