لازوال ڈیسک
جموں؍؍انڈین آرمی نے 13 جنوری سے 15 جنوری تک جموں و کشمیر پولیس، محکمہ صحت، ڈسٹرکٹ سپورٹس اتھارٹیز اور سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل میں سپورٹس سٹیڈیم، ڈوڈہ میں پیر پنجال کبڈی لیگ کا انعقاد کیا۔ وہیں لیگ نے تین دن تک ڈوڈہ کے لوگوں کو مسحور کیا جہاں ڈوڈہ، کشتواڑ، بھدرواہ، رام بن اور نوشہرہ سمیت سات ٹیموں کے ساتھ تعمیری انداز میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو شامل کیا گیا۔دریں اثناء تقریب میں بھارتی فوج کے سیکٹر کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ڈوڈہ کے شہری معززین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈوڈہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔