2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے مثبت معاملات سامنے آئے،402مریضوں کی موت
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک میں کورونا وباء ایک بار پھر رفتار پکڑ رہی ہے اور نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 820 تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا جمعہ کے روز 58 لاکھ دو ہزار 976 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور ہفتہ کی صبح 7 بجے تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 56 کروڑ دو لاکھ 51 ہزار 117 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 68 لاکھ 50 ہزار 962 ہو گئی ہے۔اسی عرصے میں مزید 402 مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,85,752 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 22 ہزار 684 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 49 لاکھ 47 ہزار 390 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 16 لاکھ 13 ہزار 740 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 3.85 فیصد اور شفایابی کی شرح 94.33 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.32 فیصد ہے۔دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے 27 ریاستوں میں اب تک 6,041 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کے کرناٹک میں سب سے زیادہ کیسزسامنے ا?ئے ہیں، ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25,604 ایکٹو کیسز بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,41,366 ہو گئی ہے اور 14 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38,411 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29,73,470 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز 13,930 ??بڑھ کر 1,45,483 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 28 لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,013 ہو گئی ہے، جبکہ ریاست میں اب تک 16,98,201 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 9,836 بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 2,65,397 ہوگئی ہے اور اس عرصے کے دوران 19 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,756 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 33,356 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,17,125 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1,887 کم ہو کر 92,273 ہو گئے ہیں، جبکہ 26,236 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15,53,388 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,305 ہو گئی ہے۔جنوبی ہندوستان کے کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 12,291 بڑھ کر 77,523 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 3,848 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 52,14,862 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 199 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50,568 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں 14,407 ایکٹو کیسز بڑھنے سے کیسز کی تعداد بڑھ کر 1,18,017 ہو گئی ہے اور مزید 26 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36,956 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 27,36,986 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 4,109 بڑھ کر 18,313 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20,63,934 ہو گئی ہے، جبکہ ایک مریض کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 14,508 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 1,214 بڑھ کر 21,676 ہو گئے ہیں جبکہ اس دوران تین مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,052 ہو گئی ہے۔ وہیں 6,79,471 لوگوں کو اس وبا سے نجات چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 466 بڑھ کر 8,525 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,42,287 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 568 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 2,065 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 30,862 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10,05,727 ہوگئی ہے اور اس دوران مزید 5 کورونا مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,639 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے 3 ہزار 919 ایکٹو کیسز بڑھ کر 34 ہزار 303 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 702 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 731 ہو گئی ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز 5,186 بڑھ کر 55,798 ہو گئے ہیں اور اب تک 8,40,971 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10,144 تک پہنچ گئی ہے۔بہار میں 2,708 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 34,085 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7,29,184 لوگ کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ وہیں اس دوران مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,123 ہو گئی ہے۔اتر پردیش میں کورونا کے 13,418 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 84,440 ہو گئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 16,93,842 ہو گئی ہے ، وہیں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22,949 ہو گئی ہے۔پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں ایئکٹو کیسز 2413 بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 12,349 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 3,43,637 لوگ اس مہلک وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور 7,438 لوگوں کی اب تک اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔