اقلیتی مسلم طبقے پر جے ڈی اے کی ظالمانہ حرکت پر ارشد گیری برہم

0
0

کہا جے ڈی اے بھاجپا لیڈران کے خلاف بے دخلی مہم چلا کر دیکھے
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے روپ نگر میں اقلیتی مسلم طبقے پر کی جانے والی کارروائی کو ظالمانہ اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کشتواڑ کے معروف سیاسی و سماجی کارکن ارشد گیری نے کہا کہ عرصہ دراز سے یہ لوگ اس مقام پر رہائش پذیر تھے اور آج موجودہ سرکار کی ایک سازش کے تحت ان کی معصومیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے آشیانوں پر بلڈوزر چلائے گئے۔ ارشد گیری نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ان لوگوں نے اس مقام پر رہائشی مکانات تعمیر کیے تب جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انکو اجازت دی اور مکانات تعمیر کرنے کے بعد ان کے لیے سڑک رابطہ، پانی و بجلی جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی تو آج یہ مکانات غیر قانونی کیسے ہو گئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر واقعی جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو جموں میں کئی مقامات پر جہاں پر لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کر کے رہائشی مکانات تعمیر کیے ہیں لیکن جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی صرف ایک طبقے سے تعلقات رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر اس انسانیت سوز کام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ارشد گیری نے کہا کی لوگوں اگر جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بھاجپا لیڈران کے خلاف بھی اسی طرح بے دخلی کی مہم چلانی چائیے۔ انہوں نے موجوی حکومت سے ان طور پر زمین ان اجاڑے گئے کنبوں کے سپرد کرنے اور انہیں باوقار زندگی جینے کا حق دینے کیلئے مالکانہ حقوق تفویض کرنے کی مانگ کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا