ڈاکٹر انیس صدیقی ،گلبرگہ یونیورسٹی کے راجیہ اتسوا ایوارڈ سے سرفراز

0
0

لازوال ڈیسک
گلبرگہ ؍؍ ڈاکٹر ایچ ٹی پوتے، صدرنشین، پرسارنگا،گلبرگہ یونیورسٹی کے صحافتی اعلامیہ کے مطابق گلبرگہ یونیورسٹی نے 2021 کے راجیہ اتسوا ایوارڈ کے لیے اردو کے ادیب، محقق اور استاد ڈاکٹر انیس صدیقی کی کتاب ‘اشارات صحافت’ کا انتخاب کیا ہے۔یہ ایوارڈ ہر سال کنڑا کے علاوہ دیگر زبانوں کی منتخب کتابوں کے مصنفین کو عطا کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر انیس صدیقی اردو کے سنجیدہ طبع ادیب و محقق کی حیثیت سے اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔تاحال ان کی آٹھ کتابیں شائع ہو کر شرف قبولیت حاصل کر چکی ہیں، جن میں اردو کے رجحان ساز رسالے ‘شب خون’ کا توضیحی اشاریہ اور فن صحافت پر کتاب ‘اشارات صحافت’ اہم ہیں۔’اشارات صحافت’ کو اتر پردیش اردو اکادمی نے بھی اپنے پندرہ ہزار روپے کے انعام سے نوازا ہے، نیز اس کتاب کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی نے تھوک خریداری کے لیے بھی منتخب کیا ہے۔ڈاکٹر انیس صدیقی کو گلبرگہ یونیورسٹی، پرسارنگا کا یہ راجیہ اتسوا ایوارڈ 21 /جنوری کو منعقد شدنی تقریب میں تفویض کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا