سنتوش ٹرافی کا گیارہ فروری کو ہوگا کٹرہ میں آغاز

0
0

شمالی ہندوستان کی آٹھ ریاستوں سے ٹیمیں کر رہی ہیں شرکت
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر فٹ بال ایسو سی ایشن ،جموں و کشمیر سپورٹس کونسل ،شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ اور جموں و کشمیر بنک کے اشتراک سے سنتوش ٹرافی کے شمالی راﺅنڈ کا آغاز گیارہ فروری سے کٹرہ میں کیا جا رہا ہے جس میں کل بارہ لیگ میچ کھیلے جائیں گے ۔واضح رہے اس لیگ میں شمالی ہندوستان سے آٹھ ریاستوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہےں جنمیں دہلی، پنجاب، اترا کھنڈ، ہماچل پردیش ، ہریانہ ،اتر پردیش اور میزبان جموں و کشمیر شامل ہیں۔1996ئ میں پہلے قومی کلب فٹ بال ٹیم سے قبل سنتوش ٹرافی کو ملک کی اعلیٰ چمپئنشپ تسلیم کیا جاتا تھا ۔جبکہ اب ہر سال یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے جس میں کل اکتیس ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا