راجوری میں پی ڈی پی اور ٹرائبل کوآرڈینیشن کا احتجاج،جموں میں بار بار مخصوص طبقہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے: مظاہرین
عمرارشدملک
راجوری ؍؍منگل کے روز جموں کے روپ نگر میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کی گئی کاروائی کے خلاف راجوری میں پی ڈی پی کی ضلع اکائی اور ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی نے علحیدہ علحیدہ احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق جموں میں منگل کے روز جے ڈی اے کی طرف سے اقلیتی طبقہ کی ایک بستی کو اْجاڑ دیا گیا جس میں سینکڑوں کنبے بے گھر ہوگے۔ وہیں جے ڈی اے کی اس کاروائی کے خلاف جموں کشمیر کے مختلف مقامات پر زور دار احتجاج ہوئے اور مرکزی حکومت اور بھاجپا کو اس ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ جموں کے روپ نگر میں اقلیتی طبقہ کے حق کے لئے راجوری میں پی ڈی پی اور ٹرائبل کوآرڈینیشن نے بھی احتجاج کیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس قسم کی کاروائیوں کو فوری نہ روکا گیا تو پھر انجام بھیانک ہونگے۔ اس موقع ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی کے احتجاج کی صدارت سابقہ ایم ایل اے قمر حسین کررہے تھے۔ انہوں صاف کہا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے بعد صرف اقلیتی طبقے کو کمزور کیا جارہا ہے اور بی جے پی کے لیڈر گوجروں کے لئے فلیٹس تعمیر کرنے کے وعدے کرتے تھے اور آج وہ لیڈر کہا غائب ہیں۔ قمر حسین نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنانا بند کیا جائے اور جنہوں نے روپ نگر میں انسانی بستی کو تباہ کیا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر احتجاج بڑے پیمانے پر ہونگے۔ وہیں پی ڈی پی نے ضلع صدر رورل راجوری ماسٹر اقبال شاہ کی قیادت احتجاج کیا۔ مسٹر اقبال شاہ نے کہا کہ گوجر بکروال یا کوئی بھی ہو ہم سب ایک ہیں اور جموں میں جے ڈی اے نے گوجر بستی پر بلڈوزر نہیں چلایا بلکہ مسلمانوں کے خلاف کاروائی کی ہے جس کی سخت الفاظ میں ہم مذمت کرتے ہیں۔ احتجاج میں مرکزی حکومت، لیفٹیننٹ گورنر، صوبائی کمشنر، جے ڈی اے کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گی۔ اس موقع پر پی ڈی پی لیڈر آصف بٹ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جے ڈی اے ایک نام ہے جس کا استعمال آر ایس ایس کررہی ہے اور مرکزی کی واضح پالیسی ہے کہ جموں کشمیر میں گوجر، پہاڑی اور کشمیریوں کے درمیان نفرت کو پیدا کر کے ان کو تقسیم کروں اور ان سب پر راج کروں اور اگر ہم آج بھی متحد نہ ہوئے تو اس بھی خوفناک واقعات ہونگے۔ پی ڈی پی لیدڑ انیس چودھر نے کہا کہ بی جے پی کے نعرے تھے گوجر بکروال طبقے کے لئے فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے لیکن زمینی سطح پر ان کا مشن صرف اقلیتی طبقہ کو کمزور کرنا ہے۔ پی ڈی پی لیڈر طاہر لون نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی مار اْپر سے کورونا کا قہر اور حکومت کی دوغلی پالیسی جس سے اقلیتی طبقہ پریشان۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں لیکن اپنی حفاظت کے لئے ہم آواز بلند کرنے سے نہیں ہٹے گے۔