معروف براڈ کاسٹر محمد طارق سی بی ایس کے سربراہ تعینات

0
0

یواین آئی

سرینگر ؍؍پرسار بھارتی نے ایک اہم فیصلے میں معروف براڈ کاسٹر محمد طارق زرگر کوکمرشل براڈ کاسٹنگ سروس سری نگر کا سربراہ تعینات کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پرسار بھارتی کے ہیڈکواٹر واقع دہلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے دفتر سے ایک حکمنامہ زیر نمبر ADG(NZ)4/Admin/HOD/2021/EPC جاری کیا گیا ہے۔یہ حکمنامہ مسٹر ڈی پی سنگھ (اے ای) برائے ADG کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔آڈر میں درج ہے کہ تاحکم ثانی محمد طارق کو سی بی ایس سری نگر کا سربراہ مقر ر کیا جاتا ہے اور یہ حکمنامہ متعلقہ اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا جاتا ہے۔مسٹرمحمد طارق کی تعیناتی کا ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین کے علاوہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ شخصیات نے خیر مقدم کیا ہے اور انہیں اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے محمد طارق زرگر اس سے قبل پرسار بھارتی کے کلیدی عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔انہو ں نے پونچھ اور راجوری کے ریڈیو سٹیشنوں میں بطور سربراہ احسن طور پر فرائض انجام دے کر براڈ کاسٹنگ کی دنیا میں کامیابی کی گہری چھاپ چھوڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا