خواجہ غیرب نواز کے عرس میں ریاستی حکومت کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا :امین پٹھان
اظہرعمری
اجمیر ؍؍ خواجہ غیرب نواز ؒکی انتظامیہ کمیٹی ، درگاہ کمیٹی نے عرس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کی ، کووڈ پروٹوکول کے تحت ورچوئل موڈ پر منعقد ہ میٹنگ کی صدارت امین پٹھان نے کی ۔اجلاس میں خواجہ غیرب نواز ؒ کے810ویں عرس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ کے بڈھتے ہوئے بھیلائو کے پیش نظر اس سال کے عرس کے تمام انتظامات میں ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنماخطوط پر عمل کیا جائے گااور ضلع انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔پٹھان نے بتایا کہ خواجہ صاحب کے عرس میں تمام رسومات مکمل کی جائیں گی، اس کے لیے درگاہ کمیٹی سب کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے گی۔اجلاس میں جائب صدر منور خان، سپات خان، سید شاہد حسین رضوی ، سید بابر اشرف ، فاروق اعظم ، قاسم ملیک ، وسیم راحت علی ، جاوید پاریکھ خاص طور پر موجو رہے۔ذائرین سے کوویڈ گائیڈلائن پر عمل کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ عرس میٹنگ کے رہنما خطوط کے تحت اجمیر آنے والے ذائرین سے ماسک لگوانے ، دوگزکا فاصلہ ، ویکسینیشن کی اپیل کی جائے گی، جس کے لیے بینر ز، پوسٹر ز ، اعلانات ، سوشل میڈیا، پریس ریلیز وغیرہ جیسے معیارات استعمال کیے جائیں گے۔نئے ناظم کیا خیرمقدم :۔درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے مرکزی وقف کونسل کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر شادان ذید خان کا بطور ناظم استقبال کیا، درگا ہ کمیٹی کے ساتھ بطور ناظم اور سکریٹری شادان کی یہ پہلی میٹنگ تھی، حال ہی میں شادان ذید خان کو وذارت اقلیتی امور کی طرف سے ناظم کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیاہے۔نائب صدر منور خان نے آرام گاہ کا دورہ کیا۔درگا ہ کمیٹی کے نائب صدر منور خان نے کیاد گائوںمیں غیریب نواز گیسٹ ہائوس کا دورہ کیا، خان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق اس سال بھی آرام گاہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔