روپ نگرمیںJDAکی کارروائی انسانیت سوز:اخلاق چوہان

0
0

ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ سے پیوپلس ڈیموکریٹک پارٹی کے پیر پنجال حطہ سے میڈیا کوآرڈینیٹر و مشہور و معروف وکیل ایڈوکیٹ سجاد چوہان نے اپنے وکلاء ساتھیوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کر جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے روپ نگر میں گجر برادری کے مکانات کے خلاف انہدامی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔سجاد چوہان نے ایل جی انتظامیہ و مرکزی سرکار اور جے ڈی اے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب سرکار گجر بکروال طبقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود و حقوق کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب سے انکے مکانات کو ہی منہدم کروایا جا رہاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جے ڈی اے گجر کمیونٹی کے خلاف اس متعصبانہ رویہ کو ترک کر کے انہدامی کاروائی کو جلد بند کرے ورنہ پورے جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہونگے جس کی ذمہ دار ایل جی انتظامیہ اور مرکزی سرکار ہوگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا