سب ضلع ہسپتال گندو میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے باعث کمسن بچہ جاں بحق

0
0

ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ عوام
شاہ محمد ماگرے
گندو ؍؍ سب ضلع ہسپتال گندو میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کے باعث کمسن بچہ جاں بحق بچے کے والدین کے بیان کے مطابق وہ صبح گھر سے تقریباً 4 کلومیٹر پیدل چل کر گندوہسپتال پہنچے اور وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ کافی دیر بعد بی ایم او ہسپتال آتا ہے اور بچے کے والدین سے بات کرتا ہے۔ آپ کے بچے کو آکسیجن کا مسئلہ ہے اور ہمارے پاس ہسپتال میں آکسیجن مشین نہیں ہے ۔بچے کے والدین کے بیانات کے مطابق اگر ڈاکٹر بروقت پہنچ جاتے تو شاید ہمارا بچہ بچ جاتا۔انہیں نے کہا کہ ،ڈیوٹی سے غیرحاضر ڈاکٹرز کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ گندو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ڈاکٹر موجود نہ ہونے اور وقت پر علاج نہ ہونے کے باعث بچے نے دم توڑ دیاورثاء نے کہاکہ ہسپتال پہنچانے کے بعد بھی 40منٹ تک بچہ زندہ تھا مگر وہاں ایک بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا جو بچے کا علاج کرتا۔بچے کے ورثاء نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا