کوٹچروال پی ایچ سی ہسپتال کاڈاکٹر حکومت کی نظروں سے غائب

0
0

عوام طبی سہولیات سے محرم ،دائیں بائیں 40کلو میٹر دورتک کوئی ہسپتال نہیں
دلشاد احمد
کوٹرنکہ؍؍ضلع راجوری کے صدر مقام سے 110 کلو میٹر دور علاقہ کوٹچروال کا پی ایچ سی ہسپتال میں عملہ نہ ہونے کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے جس ڈاکٹر کی ہسپتال میں ڈیوٹی ہے وہ پچھلے دو سال سے غیر حاضر ہے ۔مقامی سرپنچ منیر حسین نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کوٹچروال پی ایچ سی ہسپتال صرف دو ملازمین کے رحم و کرم پر چل رہا ہے ۔و ہیں لوگوں کے ماہرین ڈاکٹر تو وہیں صفائی کرمچاری کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔کوٹچروال کے دائیں بائیں تقریباً 40 کلو میٹر دور تک لوگوں کو طبی سہولیات دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے کوٹچروال ،اودھن ، مارکہ ناڑ،ستھریڑی کھوڑبنی ،نارلہ کی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے ۔سرپنچ منیر حسین نے کہا کہ فائلوں میں تو پی ایچ سی کوٹچروال میں ایم بی بی سی ڈاکٹر موجود ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہاں کوء بھی ڈاکٹر پچھلے دو سال سے نہیں ہے صرف دو ملازم ہیں وہ بھی صفائی کرم چاری جویہاں اپنی ڈیوٹی نبھارہے ہیں ۔کروڑروں کی رقومات سرکاری خزانہ عامرہ سے خرچ کرنے کے بعد بھی پی ایچ سی ہسپتال کوٹچروال عوام کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ۔بڑی بات یہ ہے کہ یہاں سڑکوں کی بھی سہولیات فراہم نہیں جس کی وجہ سے یہاں کے بے بس اور بے سہارا لوگ بے یارو مددگار کئی گھنٹوں کا پیدل سفر طے کرنے کے بعد گاڑیوں، تک پہنچتے ہیں اور پھر 30 کلو میٹر ٹرانسپورٹ کے ذریعہ موگلا یا پھر تریاٹھ طبی مراکز میں پہنچتے ہیں جہاں یہ طبی سہولیات لیتے ہیں ۔ڈی ڈی سی چیرمین نسیم لیاقت نے اس معاملے بڑا نازک بتاتے ہوئے کہا کہ میں یہ بڑا افسوسناک واقع ہے۔ کہ ابھی تک حکومت نے اس مسئلہ پرغور نہیں کیا ۔انہوں کہاکہ میں ڈرائریکٹر ہیلتھ کے ساتھ اس متعلق بات کروں گا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے سرپنچ منیر حسین نے گزارش کی ہے کہ یا تو ڈاکٹر یہاں پہنچنا چاہیے یاپھر اس کو کسی دوسری جگہ لگاکر کوٹچروال پی ایچ سی ہسپتال کو تالا لگایا جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا