مولانا آزاد میموریل کالج جموںنے نوجوانوں کا قومی دن منایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مولانا آزاد میموریل کالج جموں میں آئی کیو اے سی کے زیراہتمام نوجوانوں کا قومی دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔واضح رہے یہ پروگرام کالج پرنسپل (پروفیسر) ڈاکٹر جی ایس رکوال کی سرپرستی میںمنایا گیا۔تاہم نوجوانوں کا قومی دن سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کی یاد منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے علم اور وژن کے ذریعے سب کو متاثر کیا۔ انہیں ویدک اور یوگ کے اصولوں کو متعارف کرانے کا سہرا بھی دیا جاتا ہے۔تاہم تین روزہ پروگرام میںایک اہم مقرر کا لیکچر، پوسٹر سازی اور مضمون نویسی کا مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک خصوصی مقابلہ ہوا۔وہیںطلباء نے خوبصورت اور متاثر کن پوسٹر بنائے۔تاہم تقریب کے آخری مرحلے کے لیے میں ایک خصوصی لیکچر منعقد ہوا جس میںکلیدی مقرر ویریندر بنگرو، ڈائریکٹر، آئی جی این سی اے ریجنل سنٹر (منسٹری آف کلچر)تھے۔ انہوں نے طلباء کوسوامی وویکانند کی تاریخ اور فلسفیانہ تعلیمات سے روشناس کرایا۔اس موقع پرکالج پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال نے این ایس ایس ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سب کو مبارکباد پیش کی ۔