قومی شاہراہ پر موت کا خونی رقص جاری 2درماندہ مسافرجاں بحق اور 1کی حالت نازک ،ضلع انتظامےہ پرسوالےا نشان؟
اجمل ملک
رام بن //جموں سرےنگر قومی شاہراہ پر تازہ برف باری اور کئی مقامات پر پسےاں گرآنے کے باعث تےسرے روز بھی گاڑےوں کے آمد ورفت کےلئے بند رہی۔ اس دوران قومی شاہراہ پر سےنکڑوں مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔اگر چہ پوری وادی کے ساتھ ساتھ جموں خطہ مےں بھی بالائی علاقوں مےں بدھوار صبح سے ہی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گےا تھاتاہم جمعہ صبح سے ضلع رام بن مےںبھی دھوپ نمودار ہوئی لےکن جموں سرےنگر شاہراہ بانہال سے رام بن تک کئی جگہوں پرپسیاں گر نے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پرگاڑےوں کی آمد ورفت ہی نہےں بلکہ قومی شاہراہ پرکسی بھی درماندہ مسافرکے پےدل سفر کرنے کے قابل بھی نہ رہی ۔لیکن اس باوجود ضلع انتظامےہ نے مسافروںکو روکنے کی زحمت گوارا نہےں کی۔ اگر چہ دو روز تک ہزاروں درماندہ مسافروں نے رامسو سےکٹر سے را م بن تک کا سفر پےدل طے کر کے اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ رات کو بھی کئی مسافروں نے پیدل سفر کر نا شروع کیا لیکن ان مسافروں میں تےن مسافر مگر کوٹ سے رام بن کی طرف جاتے ہوئے قومی شاہرہ ماروگ کے مقام پر پسی مےں پھنس گئے تھے لےکن محکمہ کی لاپرواہی سمجھےں ےا خواب غفلت جنہوں نے ان درماندہ مسافروںکو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مجبوراً رات کو سفر کرنے کی اجازت دی اور راستے مےں ہی ماروگ کے مقام پر تےنوں درماندہ مسافر پسی مےں پھنس گئے اورصبح ہوتے ہوتے اُن مےں سے دو درماندہ مسافروں کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی تھی جن کی پہچان سنجےت لکرا ولد سودی لکراعمر 26 سال ساکنہ وےسٹ بنگال اورپرمود منکوٹیہ ولد ہربنس سنگھ ساکنہ دےنکن ہماچل پردےش کے طور پر ہوئی اور اےک مسافر کو نازک حالات مےں ضلع ہسپتال رام بن علاج و معالجہ کے لئے داخل کراےا گےا ۔اب ضلع انتظامےہ پر سوال کھڑا ہو تا ہے کہ اس حا ل مےںبھی درماندہ مسافروں کوجو بانہال سے رام بن تک پےدل سفر طے کرتے ہوئے دکھائی دےتے ہےں آخر اُن کو روکنے مےں ضلع انتظامہ اور محکمہ پولےس نے کوئی بھی خاص قدم اُٹھانے مےں زحمت گوارہ کےوں نہےں کی؟ جس کے چلتے دو مسافروں کو اپنے جان دےنی پڑی ۔ اس سلسلے میںمقامی لوگوںنے بتا یا کہ قومی شاہراہ پر اےسے واقعات ہوتے رہتے ہےں لےکن ضلع انتظامےہ نے کبھی بھی اس مسئلے کو سنجےدگی سے نہےں لےا اور لوگوں کے مطابق آج کے واقعہ کو دےکھ کرےوں لگتا ہے کہ مسافروں کوجان بوجھ کر موت کے منہ مےں دھکےلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ےا مسافروں کی بے قوفی جنہوں نے اےسی سنگےن صورت حال مےں بھی اور وہ بھی رات کو قومی شاہراہ پر چلنے کی حماقت کی اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اےسی حالات مےں ضلع انتظامےہ درماندہ مسافروں کو قومی شاہراہ پرایسے حالات میں چلنے کی اجازت دےتا ہے ےا ےہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا ۔