شاہراہ لگاتار دوسرے دن بھی بند کشمیر میں بھاری برف باری، معمولات زندگی درہم برہم؛ ریلوے وفضائی رابطہ منقطع، تمام پروازیں منسوخ

0
0

لازوال ڈیسک

جموںوادی کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ تازہ برف باری اور کئی مقامات پرچٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جمعرات کو لگاتار دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح سے بھاری برف باری جاری ہے جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ جاری بھاری برف باری کی وجہ سے جہاں وادی کا ملک وبیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ منقطع ہوگیا ہے وہیں وادی کے دور افتادہ دیہات کا بھی ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہے۔ وادی کشمیر میں جاری بھاری برف باری اور انتہائی کم روشنی کے باعث سری نگر بین الاقوامی ایئر پورٹ پر جمعرات کے روز بھی پروازوں کے اڑنے کا سلسلہ مکل طور پر بند رہا۔ٹریفک حکام نے یو این آئی کو بتایا کہ ‘شاہراہ کو جمعرات کے روز بھی تازی برف باری اور کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا’۔ انہوں ے کہا کہ تاہم شاہراہ پر کسی بھی ایسے مقام پر کوئی گاڑی درماندہ نہیں ہے جہاں چٹانیں کھسک آنے کا خطرہ ہے۔ ٹریفک پولیس کنٹرول روم میں تعینات ایک عہدیدار نے یو این آئی کو فون پر بتایا ‘جواہر ٹنل کے آرپار جواہر ٹنل، شیطان نالہ، بانہال اور قاضی گنڈ کے مقامات پر بھاری برف باری ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ رام بن اور رامسو کے درمیان کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرآئے ہیں’۔ انہوں نے بتایا ‘بارڈر روڑس آرگنائزیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے لئے اپنی مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگادیا ہے۔ تاہم لگاتار برف باری اور بارشوں کی وجہ سے بحالی کے کام میں اڑچنیں پیدا ہورہی ہیں’۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف وباراں کی پیش گوئی کی ہے۔ وادی میں گذشتہ روز سے بھاری برف باری ہورہی ہے جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور دور افتادہ دیہات کو ضلع صدر مقامات سےرابطہ منقطع ہوا ہے۔ ناساز گار موسمی حالات کے باعث وادی میں گذشتہ روز سے ہوائی ٹریفک بھی بند ہے اور سری نگر کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز متعلقہ حکام نے شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کھلا رکھنے کا فیصلہ لیا تھا اور گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت تھی لیکن بانہال میں برف باری اور رام سو اور رام بن کے درمیان چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ قریب تین سو کلو میٹر طویل قومی شاہراہ وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے بند رہنے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات ومصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی قلت پڑ جاتی ہے وہیں منافع خور اور ذخیرہ اندوذ عناصر بھی گراں فروشی کرکے لوگوں کےمصائب میں اضافہ کرنے میں کوئی پس وپیش نہیں کرتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح سے بھاری برف باری جاری ہے جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ جاری بھاری برف باری کی وجہ سے جہاں وادی کا ملک وبیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ منقطع ہوگیا ہے وہیں وادی کے دور افتادہ دیہات کا بھی ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہے۔ وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ تازہ برف باری اور کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے بدھ سے لگاتار بند ہے اور سری نگر کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر بھی بدھ سے پروازیں لگاتار منسوخ ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جمعرا ت کو بھی ہوائی ٹرانسپورٹ بند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ روشنی میں بہتری آتے ہی فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے گی۔ وادی میں تازہ بھاری برف باری کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ شہر ودیہات میں سڑکوں پر بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل منجمد ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور ہوگئے ہیں۔ بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائینیں گرنے آنے کی وجہ سے اہلیان وادی گھپ اندھیرے میں ہیں۔ چیف انجینئر کشمیر قاضی حشمت نے کہا کہ سری نگر میں بجلی سپلائی نارمل ہے تاہم بانڈی پورہ، گاندربل اوردیگر علاقوں میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سپلائی کو بحال کرنے کے لئے برستی برف میں بھی محکمہ کا عملہ بر سر جدوجہد ہے۔ تاہم قاضی حشمت کے دعوے کے برخلاف سری نگر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ وادی کے مختلف علاقوں میں لگاتار برف باری کی وجہ سے ڈش اور کیبل سروسز متاثر ہوگئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں مواصلاتی کمپنیوں کی فون وانٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوکر رہ گئی ہیں۔ ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر جمعرات کو ہونے والے انٹریوز ملتوی ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ میں 7 جنوری کو ڈاٹا انٹری آپریٹر کے لئے ہونے والا انٹر یو ملتوی کیا گیا ہے۔ بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں موٹر سائیکل سواروں اور پیدل سفر کرنے والوں سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے حد درجہ احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کی طرف سے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ کے بیچ وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے کے زوگی یار گا¶ں میں جمعرات کی صبح ایک برفانی تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں 7 گھروں کے افراد خانہ بال بال بچ گئے تاہم اس آفت سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔جمعرات کی صبح ہی بانڈی پورہ کے اجس گا¶ں میں ایک زیر تعمیر ٹرانسمشن ٹاور بھاری برف باری کے نتیجے میں گر آیا۔ تاہم واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے جمعرات کو دن بھر مغربی ہوا¶ں کے باعث وادی میں مموسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم جمعرات کی شام سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.0 ڈگری سینٹ گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ قصبہ دراس میں کم سے کم سے درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں منفی 1.6ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ وادی کشمیر میں جاری بھاری برف باری اور انتہائی کم روشنی کے باعث سری نگر بین الاقوامی ایئر پورٹ پر جمعرات کے روز بھی پروازوں کے اڑنے کا سلسلہ مکل طور پر بند رہا۔ ایئر پورٹ حکام نے ٹویٹ کے ذریعہ اعلان کیا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر جمعرات کے روز بھی بھاری برف باری اور کم روشنی کی وجہ سے تمام پروازیں منسو خ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف باری جاری رہنے کی وجہ سے ہوائی اڈے کی رن وے پر برف ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹویٹ میں کہا ‘خراب موسم اور بھاری برف باری کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ پر جمعرات کو تمام پروازیں منسوخ کی گئیں’۔ ادھر وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ بھی برف باری اور کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے گذشتہ روز سے مسلسل بند ہے اور وادی کےدور افتادہ دیہات کا بھی سڑکیں مسدود ہونے کی وجہ سےضلع صدر مقامات کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔ وادی میں بدھ کی صبح سے مسلسل برف باری ہورہی ہے جس کے وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں جمعرات کی شام تک موسم خراب رہے گا تاہم جمعہ سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ وادی کشمیر میں جاری بھاری برف باری کی وجہ سے جمعرات کو ریل سروس بھی بند رہی۔ ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی میں جاری بھاری برف باری کی وجہ سے ریل سروس جمعرات کے روز معطل رہی کیونکہ تمام ریلوے ٹریکس پر بھاری برف جمع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم برف باری رکنے کے ساتھ ہی ٹریکس سے برف ہٹایا جائے گا اور ریل سروس کو بحال کیا جائے گا۔ ادھر وادی میں جاری بھاری برف باری کی وجہ سے زمینی وفضائی رابطہ جمعرات کے روز بھی منقطع رہا۔ نیز وادی میں دور افتادہ دیہات کا ضلع صدر مقامات سے بھی سڑکوں پر بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے رابطہ منقطع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں جمعرات کی شام تک برف باری جاری رہ سکتی ہے تاہم جمعہ سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ وادی میں گذشتہ روز سے جاری بھاری برف باری کی وجہ سے معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا