توحیدی ‘کی ہندوستان آمد کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی اور علمائ نے خط لکھ کر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

 

لکھنو/نئی دہلی ۔07فروری(ےو اےن اےن)نام نہاد شیعہ اسکالر اور عالم ’توحیدی‘ کی ہندوستان آمد پر مجلس علمائ ہند نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر سخت اعتراض جتایا ہے اور ایسے شخص کو بلانے پر زی ٹی وی نیٹ ورک کے ذمہ داران کی مذمت کی ہے۔مجلس علمائ ہند کے مرکزی دفتر نے لکھنو سے اور دہلی کے شعبے نے تمام علمائ سے ہم آہنگی کے بعد ’توحیدی ‘ کی ہندوستان آمد پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انکے پروگراموں پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔مولانا کلب جواد نقوی جنرل سکریٹری مجلس علمائ ہند نے وزیر داخلہ کو خط میں لکھاہے کہ نام نہاد مسلم اسکالر کو ایک چینل نے ہندوستان مدعو کیاہے۔یہ شخص ایک عالم کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہے جبکہ اس کا شیعیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اس کی وائرل تصویریں اور ویڈیوز ،کتابیں اور تقریریں مذہب اسلام کے احکامات اور شیعہ عقیدہ کے خلاف ہیں اس لئے ایسے شخص کو ہندوستان مدعو کرنا ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے جس کی پوری ذمہ داری حکومت ہند پر عائد ہوتی ہے اس لئے فوراََ اسکے تمام پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے اور ہندوستان میں کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔مجلس علمائ ہند کے تمام اراکین علمائ نے خط کے ذریعہ راج ناتھ سنگھ سے کہاہے کہ ’توحیدی‘ کی ہندوستان ا?مد پر مسلمانوں خاص کر شیعہ فرقہ میں بہت غم و غصہ ہے اور یہ پیغام عام ہورہاہے کہ توحیدی کو اسلام اور شیعوں کے خلاف تقریریں کرنے کے لئے ہندوستان مدعو کیاگیاہے۔اگرایساہے تو یہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت عمل ہے جس پر سخت کاروائی ہونی چاہئے۔اگر توحیدی نے کسی بھی پروگرام میں تقریر کی تو پوری شیعہ قوم اسکی پرزور مخالفت کرے گی اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے گی۔یہ اقدام حکومت کے حق میں نہیں ہوگا کیونکہ مذہبی جذبات کا احترام کرنا اور امن و امان کو قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتاہے۔اس لئے اسکی تقریروں اور پرگراموں پر پابندی عائد کرکے حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے۔علمائ نے لکھاہے کہ ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات سرپر ہیں اس سے ٹھیک پہلے توحیدی کو ہندوستان بلانا کسی سازش کا پیش خیمہ معلوم ہوتاہے۔اس لئے توحیدی کو مدعو کرنے والی تنظیم اور چینل کے خلاف بھی سخت کاروائی ہونی چاہئے۔ توحیدی کی آمد کی مخالفت کرنے والے علمائ جنہوں نے راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کااظہار کیاہے انکے نام اس طرح ہیں۔مولانا سید کلب جواد نقوی جنرل سکریٹری مجلس علمائ ہند،مولانا حسین مہدی حسینی صدر ،مولانا محسن تقوی نائب صدر،مولانا نعیم عباس نائب صدر،مولانا غلام محمد مہدی خان چنئی ،مولانا تقی آغا حیدرآباد،مولانا جلال حیدر نقوی دہلی ،مولانا کرامت حسین جعفری ممبئی ،مولانا میر اظہر علی عابدی کرناٹک ،،مولانا عابد عباس دہلی ،مولانا نثار احمد زین پوری لکھنو،مولانا رضا حیدر لکھنو ،مولانا تسنیم مہدی زید پوری،مولانا رضاحسین لکھنو ،مولانا مکاتب علی خان ،مولانا صفدر حسین جونپوری ،ڈاکٹر حیدر مہدی لکھنو?،مولانا فیروز حسین ،اور دیگر علمائ شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا