پچیسویں روز بھی مطالبات کو لیکر احتجاج جاری ریا
لازوال ڈیسک
جموںآل جموں و کشمیر این ایچ ایم امپلائز ایسو سی ایشن ،آر این ٹی سی پی ،جے کے ایس اے سی ایس کشمیر اور لداخ سے یہاں جموں میں اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔اس ضمن میں صوبائی صدر جموں روہت سیٹھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملازمین نے خود کو لٹکانے کی کوشش کی کیونکہ اب یہ ملازمین عارضی نظام میں رہ کر مشکلات میں ہیں ۔وہیں روہت نے گورنر انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت ان ملازمین کے مطالابات کا ازالہ نہ کیا گیا تو انتظامیہ اس سوتیلے سلوک کی ذمہ دار ہوگی ۔واضح رہے اس موقع پر چار ہزار کے لگ بھگ ملازمین نے یکجہ ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔موصوف نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کے قیمتی بارہ سال خدمات میں دئے ہیںاور اب تک ملازمین کے مطالبات کا ازالہ نہ کیا گیا ہے۔