یہودی آباد کاری کے اس منصوبے کے پیچھے ایک یہودی کاروباری شخصیت کا ہاتھ ہے جو القدس میں یہودیوں کو بسانے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے سرگرم ہے
مقبوضہ بیت المقدس ۔07فروری(ےو این این )قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے لیے 13 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق صہیونی حکام جلد ہی الشیخ جراح سے فلسطینیوں کو نکال کر ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کو بسانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ یہودی آباد کاری کے اس منصوبے کے پیچھے ایک یہودی کاروباری شخصیت کا ہاتھ ہے جو القدس میں یہودیوں کو بسانے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔دوسری جانب القدس میں اسرائیلی بلدیہ نے سڑک کی تعمیر اور ابو دیس یونیورسٹی کے گراﺅنڈ کی آڑ میں شہر میں ایک ہزار دونم اراضی پرقبضے کا پلان تیار کیا ہے۔