سورج بڑجاتیا،سلمان کو لے کر فلم بنائیں گے

0
0

یواین آئی
ممبئیمشہور فلم ساز سورج بڑجاتیا ایک بار پھر مشہور اداکار سلمان خان کو لے کر فلم بنانے والے ہیں۔سورج بڑجاتیا نے سلمان خان کو لے کر میں نے پیار کیا ،ہم آپ کے ہیں کون،ہم ساتھ ساتھ ہیں اور پریم رتن دھن پایو جیسی سپرہٹ فلمیں بنائی ہیں۔سلمان جلد ہی سورج بڑجاتیا کی آنے والی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے ۔سورج نے بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کو لے کر فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔اس خیال کو انہوں نے سلمان پر ظاہر کیا ہے اور سلمان کو بھی ان کا منصوبہ پسند آیا ہے ۔سورج بڑجاتیا نے کہا،“میں نے سلمان کو ایک مشورہ دیا ہے اور انہیں وہ پسند آیا ہے ۔میرا خیال ایک فیملی ڈرامہ بنانے کا ہے اور یہ کوئی ایکشن فلم نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ اس فلم میں وہ سب کچھ ہوگا جس کے لئے راج شری پروڈکشن جانا جاتا ہے ۔جب کبھی بھی میری فلم کی کہانی پوری ہوجائے گی،سلمان خان نے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ اس میں کرنے کے لئے تیار رہیں گے ۔”یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا