ہندوستان کے ساتھ بات چیت کا ‘بنیادی نقطہ’کشمیر رہے گا:حسین

0
0

یواین آئی
اسلام آبادپاکستان کے وزیرمواصلات چودھری فواد حسین نے ہندوستان سے ‘کشمیر مسئلے ’کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی سمت میں بات چیت کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے ۔
یہان ایوان صدر میں منگل کو ‘یوم یکجہتی کشمیر ’پر ایک خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک علاقائی مسئلہ ہونے کے بجائے ایک انسانی مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو کشمیر کے لوگوں کی جدوجہد پر غور کرنا چاہئے ۔مسٹر حسین نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کو بات کے لئے براہ راست مدعو کیا ہے لیکن اس بات چیت کا ‘مرکزی نقطہ’کشمیر ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی امیدوں کے مطابق کشمیر مسئلے کوحل کرنے کی امید کررہے ہیں۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا