منڈی میں سڑک تحفظ ہفتے کے چلتے تقریبات جاری

0
0

ٹیم نے مختلف مقامات پر جا کر عوام کو فراہم کی جانکاری
سید نیاز شاہ
پونچھ//موٹر ویکل ڈیپارٹمنٹ پونچھ کی جانب سے تحصیل منڈی میں جانکاری مہم کا آغاز کیا جس میں اے آر ٹی او پونچھ کی قیادت میں تحصیل منڈی کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو سڑک پر چلتے وقت کے قوائد و ضوابط بتانے کے ساتھ ساتھ اورلوڈنگ سے پاک معاشرہ بنانے کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔اس دوران اے آر ٹی او پونچھ کے علاوہ ٹریفک انسپکٹر انجینئر ظہور احمد تانترے ،سرسید ایجوکیشن مشن کے چیئرمین ڈاکٹر سرفراز میر اور موٹر ویکل ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔اس ٹیم نے تحصیل منڈی کے مختلف مقامات پر جا کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ کسی قیمت پر بھی اورلوڈ گاڑی میں سفر نہ کریں اور اگر کوئی بھی ڈرائیور اوورلوڈ گاڑی چلاتا ہے تو وہ محکمہ سے رابطہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا