کئی سرکاری اسکیموں پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ویب ڈیسک
جموںجموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر راکیش گپتا کی التماس پر ڈکاٹر حینا شفیع بٹ نائب چیئرپرسن جموں وکشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ نے بورڈ کے دیگر ممبران کے ہمراہ چیمبر آ کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر حینا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر و دیگرا رکان کو مختلف اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کی جن میں پرائم منسٹر امپلائمنٹ جنریشن پروگرام، اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ اور مرکز کی جانب سے چلائی جا نے والی دیگر اسکیمیں بھی سر فہرست رہی۔واضح رہے اس تقریب میں راجیش گپتا سینئر نائب صدر سی سی آئی۔ منیش گپتا، گورو گپتااور اشو گپتا موجود تھے۔