خواتین کلب ’میری پہچان ‘ نے کشت آشرم میں گرم ملبوسات کئے تقسیم
لازوال ویب ڈیسک
جموں خواتین کلب میری پہچان کی چیئر پرسن سندھیہ گپتا نے بھگوتی نگر کے کشت آشرم میں خواتین کلب میری پہچان کے ممبران کے ہمراہ دورہ کیا جہاں کئی سماجی کارکنان موجود تھے۔اس موقع پر آشرم انتظامیہ نے چیئر پرسن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔وہیں سندھیہ گپتا نے سردی کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحقین میں گرم کپڑے و غیرہ تقسیم کئے ۔واضح رہے خواتین کلب میری پہچان سماجی مسائل کے پیش نظر سماج میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور سردی کے موسم میں جہاں خواتین کلب ’میری پہچان‘ نے گزشتہ دنوں بھی جموں میں اپنی خدمات مستحقین کیلئے پیش کی تھیںاور اس سلسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں بھگوتی نگر کے کشت آشرم میں مستحقین میں گرم ملبوسات وغیرہ تقسیم کئے ۔اس موقع پر نیرو گپتاقومی سیکریٹری، کسم گپتا ریاستی صدر، ابھیشیک رالی قومی سیکریٹری آئی ٹی سیل، انجینئر ریشی کول کلم قومی جنرل سیکریٹری و دیگران موجود تھے ۔