عوام کی ریاستی گورنر سے خصوصی مداخلت کی اپیل
شوکت پرواز
ریاسی//ریاسی کے سب ڈویژن مہور کے چسانہ علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالت سے بازار میں لوگوں کا چلنا دشوارہو چکا ہے ۔اس ضمن میںمقامی لوگوں کو کئی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیںمشتاق ملک نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں کافی دنوں سے سڑکوں کا نظام ٹھپ پڑا ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کو راشن پانی بجلی وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مشتاق ملک نے گورنر ستیاپال ملک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مہور کے چسانہ کی سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائیے ۔