ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

0
0

شرکاءکو ای وی ایم کے متعلق دی گئی جانکاری
لازوال ویب ڈیسک
سرنکوٹ// بوائز ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ میں آئندہ پارلیمانی الیکشن سے قبل تربیتی کیمپ لگا کر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس میں آنگن واڑی ورکران اور آشا ورکران کو ای وی ایم کے متعلق تربیت دی گئی۔منگل کے روز آنے والے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر بوائز ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنگن واڑی ورکران اور آشا ورکروں کو ای وی ویم کے متعلق مکمل تربیت دی گئی۔اس موقعہ پر پروگرام کی سربراہی نوڈل آفیسر مختار حسین شاہ نے کی اور ان کے علاوہ جاوید حکانی ،علی مرتضی ، عارف بھٹی ، خلیل ڈار ، پنکج شرما، انجم شاہ، تربیت کار کے طور پر تعینات کئے تھے جنہوں نے ای وی ایم کے متعلق مفصل جانکاری فراہم کی۔واضح رہے کہ یہ تربیتی کیمپ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر منعقد کیا گیا جس میں آنگن واڑی ورکران اور آشا ورکران کو ای وی ایم کے متعلق تربیت دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا