لازوال ویب ڈیسک
پی ڈی پی بلاک صدر تھپا اپنے حمائتوں سمیت نیشنل کانفرنس میں شامل
جموں//جموں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں جموں کے نگروٹہ حلقہ انتخاب کے جھجر کوٹلی اور سکیترمیں ایک تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاست میں ایک مستحکم اور واحد پارٹی کی سرکار دینے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اکیلئے انتخابات لڑنے جارہی ہے اور نیشنل کانفرنس ہی ایک ایسی جماعت ہے جو عوام کی سیاسی، معاشی اور ترقیاتی خواہشات کو سمجھ سکتی ہے ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس میں کئی سیاسی کارکنان نے شمولیت اختیار کی جن میںاجیت کمار تھپہ پی ڈی پی بلاک صدر ڈنسال، سمامنی کماری، شام لال، شتو لال،، جیتو تھپہ، شمشیر سنگھ و دیگران قابل ذکر ہیںجن کا رانا نے پارٹی میں خیر مقدم کیا اور پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کی مضبوطی کی بھی امید جتائی ۔