پی ڈی پی پوری ریاست میں زوال پذیر ہے:جاوید رانا

0
0

کہا کئی قد آور رہنما پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں
اعجاز کوہلی
مینڈھر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابقہ ایم ایل اے مینڈھر جاوید احمد رانا نے مینڈھر میں یہاں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حادثاتی طور پر وجود میں آنے والی جماعت پی۔ڈی۔پی یوں تو پوری ریاست میں زوال پذیر ہے لیکن سرحدی سب ڈویژن مینڈھر میں بھی یہ جماعت اپنی اصل شناخت کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی سے وابستہ نصف درجن سے زیادہ قد آور رہنما پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں خصوصاً نیشنل کانفرنس میں شامل ہو چکے ہیں۔ اسی تذبذب کے شکار یہاں مینڈھر میں بھی پارٹی کے بنیادی کارکنان اب اپنے روشن مستقبل کی تلاش میں اپنا فیصلہ لئے رہے ہیں۔ موصوف نے کہا کہ ریاستی عوام کو غلامی سے نجات دلانے والی جماعت ہی نیشنل کانفرنس ہے جس کے بانی شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی کے قیمتی ایام اسیری میں گزار کر ریاستی عوام کی عزت اور وقار کو سربلند رکھا۔جبکہ جماعت کو قت وقت پر بیشمار قربانیاں دینی پڑی تھی ان ہی قربانیوں کے صدقہ میں آج اللہ تعالی نے اس مظلوم قوم کو شیر کشمیرشیخ محمد عبداللہ مرحوم و مغفور کے لختِ جگر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور قائد تحریک عمرعبداللہ کی شکل میں عظیم قیادت نصیب ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا