پانی کی شدید قلت، ،محکمہ صحت عامہ کی غفلت شعاری
لازوال ویب ڈیسک
مینڈھر//مرکزی سرکار کی طرف سے لوگوں کو پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے ایک سکیم لاگو کی تھی جس کے تحت لوگوں کے محلوں میں ہینڈ پمپ نکالے گئے ہیں جس کیلئے سرکار نے لاکھوں روپے خرچے ہیں ۔سرکار کی طرف سے لوگوں کو ہینڈ پمپ نکال کر پانی کی سہولیات کیلئے لاکھوں روپے کرچنے کے بعد اب سب ڈویژن مینڈھر کی حالت یہ ہے کہ کئی درجن پمپ خراب پڑے ہیں اور لوگ پانی کی بون بوند کیلئے ترس رہے ہیں لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے افیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افیسران لوگوں کے ہینڈ پمپوں کو ٹھیک نہیں کروا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فون پر متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی یقین دہانیوں کے بعد بھی ہینڈ پمپ ٹھیک نہیں کروائے جا رہے ہیں انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی آدمی سب ڈویژن مینڈھر کے اندر متعلقہ محکمہ نے رکھا ہوا ہے جوکہ وقت پر پمپ ٹھیک نہیں کر سکتا اور کئی مہینیں گزر جانے کے بعد بھی پمپ ٹھیک نہیں ہوتے جس سے لوگوں کو کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلہ میں وقار احمد محمد خلیل اور محمد فاروق کا کہنا ہے کہ ایک طرف محکمہ صحت عامہ کے ملازمین بھی پانی کی سکیمیں نہیں چلا رہے ہیںاور دوسری طرف سرکار کی طرف سے دئیے گئے ہینڈ پمپ بھی کام نہیں کر رہے ہیں بتاﺅ یہ غریب عوام کہاں جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی سپلائی نہیں کیا جا رہا ہے کیونکہ مینڈھر میں کئی درجن پانی لائنیں یا سکیمیں فیل ہو چکی ہیں اور متعلقہ محکمہ کے ملازمین زمینی سطح پرکام نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ کو بار بار کہنے کے باوجود جب پانی لوگوں کو سپلائی نہیں کیا جا رہا ہے تو لوگوں کو بارشوں کے موسم میں کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے انھوں نے ریاستی ھکومت سے اپیل کی کہ لوگوں کو پینے کا پانی سپلائی کیا جائے اور جتنے بھی ہینڈ پمپ خراب ہوئے ہیں سب ڈویژن مینڈھر کے اندر انھیں فوری طور ٹھیک کیا جائے کیونکہ سرکار کی طرف سے لاکھوں روپے خرچے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں جب گراﺅنڈ واٹر کے جے اے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جو لڑکا پمپ ٹھیک کرتاہے اس کا بازو ٹوٹا ہوا ہے اور ٹھیک ہونے کے بعد جلد پمپ ٹھیک کروائے جائیں گے اور لوگوں کو پانی کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔