اتوار کے روز پنچائت تیلی ماجرہ میں گھر گھر جا کر 80 کارڈ بنائے
ندیم اقبال
رام بن//ضلع رام بن میںایوشمان بھارت اسکیم کو مکمل کرنے کی کوشیش جاری ہےں جہاں اتوار کے روز بلاک رام بن کی پنچائت باگنہ میں ایک ٹیم جس میں آپریٹر طالب حسین ملک، نوین کمار کے ہمراہ آشا ورکر دربٹہ دیوی شامل تھیں نے گھر گھر جا کر 80 ایوشمان کارڈ بنائے جس سے لوگوں تک مکمل فائدہ پہنچے گا اور لوگ اس اسکیم کا پورا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس سلسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے سرپنچ رمیش سنگھ نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مزید بتایا کہ سرکار کی جانب سے شروع کی جانے والی اسکیم کو زمینی سطح پر شروع کرنے کیلئے محنت کش لوگوں ازحد ضرورت رہتی ہے اور ہمیں خوشی ہوئی کی ہماری پنچائت میں ایک بہتر ٹیم کو بھیجا گیا جس نے ایک دن کے مختصر سے وقت میں ایوشمان بھارت کا فائدہ پنچائت کے 80 لوگوں تک پہنچانے کی کوشیش کی وہاں کے معززین نے بھی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی ٹیم کو پنچائت میں بھیجا جائے گا۔