*غزل*:*ڈاکٹرمقبول احمد مقبول*

0
0

ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہء اردو
مہاراشٹرا اودیگیری کالج
اودگیر۔413517(مہاراشٹرا)

—–
ایمان وآبرو کو بچانے کی فکر کر
خاشاک چھوڑ! اور خزانے کی فکر کر
دستار اپنی پہلے بچانے کی فکر کر
پھر اُس کے بعد سارے زمانے کی فکر کر
آپس کی رنجشوں کو مٹانے کی فکر کر
الفت ’خلوص‘ پیار بڑھانے کی فکر کر
امید کے چراغ جلانے کی فکر کر
’’مایوسیوں سے دل کو بچانے کی فکر کر‘‘
دنیا تو شاندار بنالی ہے تو نے دوست!
عقبیٰ کو بھی حسین بنانے کی فکر کر
سمجھوں گا تب تجھے میں حقیقت میں شہر یار
اجڑے گھروں کو پھر سے بسانے کی فکر کر
رستہ کٹھن ہے اور ہے منزل بہت ہی دُور
مقبول! زادِ راہ جُٹانے کی فکر کر

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا