شاہد احمد والد محمد یونس کی ایکسیڈینٹ حادثے میں موت پر

0
0

اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں:حافظ محمد عارف گنائی
سرفرازقادری

پونچھ؍؍ گزشتہ کل صبح سویرے پونچھ سٹی سے چار کلومیٹر دور بھینچھ میں عزیزم شاہد احمد ولد محمد یونس ایک حادثہ کا شکار ہو گئے خبر سنتے ہی پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگ محمد یونس کے گھر پہنچ گئے پورے علاقہ بھینچھ میں سناٹا چھا گیا کہ چند ہفتوں قبل اسی علاقہ سے دونوجوان ایک حادثہ میں شھید ہوگئے تھے اور اب تیسرا نوجوان بھی اس دار فانی کو خیرباد کہہ گیا ان باتوں کا اظہار حافظ محمد عارف گنائی نے اور علماء بھینچھ نے کیا اور کہاکہ ہم سارے اہل خانہ کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہیں اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے نماز جنازہ ساڑھے چار بجے حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی کی اقتداء میں ادا کی گئی تعزیت کرنے علاقہ کے علماء میں حضرت مولانا مدثر قادری، مولانا امین، مولانا اشفاق، مولانا امتیاز، مولانا محمود، حافظ سید تعارف، حافظ محمد عارف گنائی، حافظ الیاس، قاری رفیق، قاری سید مبشر شاہ، قاری جاوید، قاری شبیر، حافظ غلام رسول، مولانا محمود الحسن وغیر قابل ذکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا