گائوں اڑائی پیراں میں پولیس نے مارا چھاپہ ،بارہ بوری راشن ضبط

0
0

پولیس کی اس کاروائی پر مقامی لوگوں نے پولیس کی سراہنا کی ہے
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی میں گزشتہ روز ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی کی ھدائیت پر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گاوں اڑائی پیراں پنچائیت میں ایک گھر میں چھاپہ مارا۔ جس دوران یہاں پہلے سے رکھی بارہ بوری راشن موقع پر ہی ضبط کرلیاگیا۔ اور تھانہ پولیس منڈی میں ایک کیس زیرایف آئی آرنمبر118زیر سیکشن 108, 408،7/3درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پولیس منشیات، سمگلنگ ،اور دوسرے جرائیم پیشہ افراد کے خلاف صف آراء رہی وہیں چوری اور ڈیکتی جیسی کاروائیوں پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ جس کی ایک کڑی اڑائی میں گزشتہ روز پولیس نے اطلع ملتے ہی چھاپہ مار کر راشن کی بارہ بوریاں ضبط کی ہیں۔ جن میں سرکاری ڈیپو کا راشن بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے درجہ بالا کیس درج کرکے چھان بین جاری ہے۔ اور آئیندہ بھی پولیس اس طرح کے جرائم پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا