انتظامیہ خاموش تماشاہی،ناجائز قبضہ کا اندیشہ
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر میں تعمیر ہو رہا منی سیکٹر یٹ کی عمارت گز شتہ 8 بر سو ں سے تشنہ تکمیل ہے اور اب عمارت کھنڈرات کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے جبکہ منی سیکٹریٹ کے ارد گرد جگہ پر بھی لوگ آہستہ آہستہ قبضہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور انتظامیہ خا مو ش تما شاہی کا رول ادا کر رہی ہے۔ اس ضمن میںمقامی عوام نے بتا یا کہ 8سال قبل منی سیکٹریٹ کی عمارت کا کام شروع ہوا تھا اور تین منزلہ عمارت کو لینٹر پڑ جانے کے بعد آخری مرحلے کا کام کئی سالوں سے رکا پڑا ہے اور عمارت کھنڈرات کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ عوام نے گو رنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور منی سیکٹریٹ کی عمارت مکمل کرنے کے لئے فنڈ واگزارکئے جائیں تاکہ عمارت جلد مکمل ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت کے ارد گرد بچی ہوئی تمام جگہ کی چہارد یواری کی جائے اور اندر ایک پارک بھی لوگوں کے بیٹھے کے لئے بنایا جائے جبکہ وقت کی ضرورت گاڑیاں لگانے کے لئے پارکنگ بھی ہے تاکہ منی سکٹریٹ کے اندر جو لوگ اپنے کام کے لئے آئیں انھیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جلد از جلد عمارت کو مکمل کرنے کے لئے تجویز نہیں بنائی گی اور فنڈز رلیز نہ کئے گے تو وہاں پر بچی پڑی ہوئی تمام جگہ پر لوگ قبضہ کر لیں گئے جو پریشانی کا باعث بنے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق سیاسی اسر رسوخ رکھنے والے لوگوں نے وہاں پر موجود جگہ کی الاٹ منٹ کروائی ہوئی ہے لہذا اس الاٹ منٹ کوفوری طور منسوخ کیا جائے اور جگہ کو عام لوگوں کے بیٹھنے اور پارکنگ کے استعمال کے لئے کھلا چھوڑا جائے تاکہ منی سیکٹریٹ کی عمارت میں کام کرنے والے ملازمین بھی اپنی گاڑیاں آرام سے پارک کر سکیں اور عام لوگوں کو بھی کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے کہا کہ اگر وہاں پر کروائی گئی الاٹ منٹ منسوخ نہ کی گئی تو عمارت مکمل ہونے کے بعد حالات بگڑ سکتے ہیں لہذا سرکار اس سے قبل فوری طور پر اقدماات اٹھائے تاکہ انتظامیہ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور گو رنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ منی سیکٹریٹ کی عمارت کو جلد مکمل کروایا جائے اور ارد گرد زمین کی فوری طور چہاردیواری کرکے عام لوگوں کے لئے جگہ محفوظ کی جائے۔