حکومت نے مائننگ لیز کے قوانین کو آسان بنا یا، ضابطوں میں بڑی ترامیم

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانکنی کی وزارت نے کانکنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے کاروباری میں آسانی، لیز کی منتقلی کو آسان اور روزگار اور محصولات سے کانکنی معدنیات (ایٹمی اور ہائیڈروکاربن توانائی معدنیات کے علاوہ) میں ترامیم کی ہیں نئے قوانین میں کئی خلاف ورزیوں کو جرم کے زمرے سے آزاد کردیا گیا ہے۔منگل کو کانوں کی وزارت کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، نیا اصول بھاری/ فضلہ چٹان کو آسانی سے ٹھکانے لگانے کی اجازت اور سبھی معاملوں میں مائننگ لیز ایریا کو جزوی طور پر سپرد کرنے کی رعایت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ نئے قوانین میں تعزیرات کی دفعات کو معقول بنایا گیا ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ معدنی رعایت (چوتھی ترمیم) ضابطہ، 2021 کو معدنیات (ایٹمی اور ہائیڈرو کاربن توانائی کی معدنیات کے علاوہ) رعایتی ضابطہ ، 2016 میں ترمیم کرنے کے لیے مطلع کیا گیا ہے۔ریاستی حکومتوں، صنعتی تنظیموں، کانکنوں ، دیگر شراکت داروں اور عام لوگوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر صلاح ومشورے پر ترمیمی قوانین مرتب کیے گئے ہیں۔ ان قوانین میں کی جانے والی ترامیم کے تحت محدود پٹوں سے حاصل شدہ معدنیات کے 50فیصد کو فروخت کرنے کیلئے طور طریقے فراہم کرنے کی غرض سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس ترمیم کے ساتھ ہی، محدود کانوں کی کانکنی کی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت نے اضافی معدنیات کوبازار میں پہنچانے کیلئے راستہ ہموار کردیا ہے۔ معدنیات کی مقررہ مقدار کی فروخت کیلئے اجازت مل جانے سے پٹے داروں کو اس بات کی تحریک ملے گی کہ وہ محدود کانوں سے ہونے والی پیداوار میں اضافہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ اضافی پریمیم اماؤنٹ کی ادائیگی، فروخت شدہ مقدار کے سلسلے میں رائلٹی اور دیگر قانونی ادائیگیاں ریاستی حکومتوں کی ا?مدنی میں اضافے کا باعث ہوں گی۔بیکار چٹانوں/ ابتدائی قیمت سے کم والی معدنیات کے کچرے کے، جو کہ کانکنی یا معدنیات سے استفادے کے عمل کے دوران وجود میں ا?تا ہے ،نپٹارے کی اجازت دینے کیلئے التزام کا اضافہ کیا گیا۔ اس سے کانکنوں کو اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے میں آسانی ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا