لکھیم پور تشدد: فورنسک رپورٹ میں تین ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق

0
0

یواین آئی

لکھنؤ؍؍لکھیم پور تشدد معاملے میں جاری ایس آئی ٹی جانچ کے درمیان سیکورٹی ایجنسیوں کے سامنے آئی فورنسک رپورٹ میں تشدد کے دوران ہوئی گولہ باری میں تین ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چلا ہے۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ لکھیم پور تشدد معاملے میں ملی فورنسک رپورٹ میں تین قسم کے ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں۔ رپورٹ سیل بند لفافے میں آئی ہے۔ ان ہتھیاروں میں ایک رائفل، رپیٹر گن اور پستو سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔گذشتہ تین اکتوبر کو پیش آئے تشدد میں چار کسان، ایک میڈیا نمائندے، ایک کارڈرائیور اور دی بی جے پی کارکنوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجے مشر ٹینی کے بیٹے آشیش مشر، اس کے دوست انکت داس اور اس کے سیکورٹی گارڈ لطیف سمیت 15سے زیادہ افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 120بی، 147،148،149،279،302اے اور 338 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں کے ہتھیار فارنسک جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ ان میں آشیش مشرا، انکت داس اور لطیف کے ہتھیار بھی شامل تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر اس معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کے علاوہ ایک رکنی جوڈیشیل انکوائری کمیشن کو تشکیل دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا