ڈی آر ڈی او نے اسرائیل کے ساتھ تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان اور اسرائیل نے تکنیکی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اختراع کے شعبے میں ایک دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او )اور ڈائریکٹوریٹ آف آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی اینڈ ڈی) اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے پر وزارت دفاع کی جانب سے ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹر ڈینیئل گولڈ نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپ اور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی اکائیوں کے درمیان تحقیق اور ترقی کے شعبے میں دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپ اور صنعتیں مل کر ڈرون، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، فوٹوونکس، بائیو سینسنگ، دماغی مشین انٹرفیس، توانائی ذخیرہ کرنے، پہننے کے قابل آلات جیسے شعبوں میں اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجی اور مصنوعات وغیرہ تیار کریں گی۔ ان مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو دونوں ممالک کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جائے گا۔ ڈی آر ڈی او اور اسرائیل مشترکہ طور پر اس کے لیے فنڈز کا بندوبست کریں گے۔ اس معاہدے کے تحت ترقی یافتہ ٹیکنالوجی دونوں ممالک کو ان کے گھریلو استعمال کے لیے دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا