یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال شیر بی بی علاقے میں غیر مقامی باشندے کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’بانہال کے شیر بی بی علاقے میں منگل کی شام کو مقامی لوگوں نے ایک غیر مقامی باشندے کی لاش دیکھی جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو فوری طورپر مطلع کیا‘۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہیں پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اْس کی شناخت عرفان احمد شیخ ولد ظہور احمد شیخ ساکن بجنور اتر پردیش کے بطور کی ہے۔ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی جائے گی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔